وزیراعظم کے بعد برطانوی وزیر میں کورونا کا شبہ

وزیراعظم کے بعد برطانوی وزیر میں کورونا کا شبہ

لندن: برطانوی وزیراعظم کے کورونا وائرس کا شکار ہونے کے بعد ان کی کابینہ کے ایک وزیر مائیکل گوو کے کورونا کا نشانہ بننے کا شبہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔

بین الاقوامی خبر ایجنسی کے مطابق وزیراعظم بورس جانسن کی کابینہ کے رکن مائیکل گوو کی فیملی میں کورونا کی تشخیص ہوئی ہے۔

فیملی ممبر میں کورونا کی تشخیص کے بعد وزیر نے خود کو آئسولیٹ کر لیا ہے۔

بورس جانسن کے مشیر میں بھی کورونا وائرس کی تشخیص

خیال رہے کہ آج صبح برطانوی وزیراعظم بورس جانسن کو طیبعت بگڑنے پر علاج کے لیے اسپتال کے آئی سی یو میں منتقل کردیا گیا تھا۔

55 سالہ برطانوی وزیراعظم بورس جانسن کو گزشتہ روز اسپتال سے چھٹی نہیں مل سکی تھی لیکن وہ کتنا عرصہ مزید اسپتال میں زیر علاج رہیں گے اس حوالے کچھ نہیں بتایا گیا تھا۔

عالمی خبررساں ایجنسی کا کہنا تھا کہ برطانوی وزیراعظم کے اسپتال میں داخل کیے جانے کے  بعد ڈاکٹروں کی ہدایت پر متعدد ٹیسٹس کیے گئے۔

بورس جانسن گزشتہ گیارہ دن سے کورونا وائرس کی علامات ظاہر ہونے کے بعد سے قرنطینہ میں تھے۔

کورونا: برطانوی وزیراعظم بورس جانسن اسپتال منتقل

ڈاکٹروں نے انہیں گزشتہ روز مشورہ دیا تھا کہ وہ بعض اہم و ضروری ٹیسٹوں کے لیے اسپتال میں داخل ہو جائیں کیونکہ درکار ٹیسٹس گھر یا دفتر میں نہیں کیے جا سکتے۔


متعلقہ خبریں