پالپا اور پی آئی اے انتظامیہ کے درمیان مذاکرات کامیاب


اسلام آباد: پاکستان ایئر لائن پائلٹس ایسوسی ایشن (پالپا) اور قومی ایئر لائن (پی آئی اے) انتظامیہ کے درمیان کے درمیان مذاکرات کامیاب ہوگئے ہیں۔

ذرائع کے مطابق پی آئی اے انتظامیہ اور وائس پریزیڈنٹ پالپا نے معاہدے پر پر دستخط کردیے ہیں۔

ہم نیوز کو موصول ہونے والی معاہدے کی کاپی  کے مطابق پی آئی اے انتظامیہ پائلٹس کو تمام حفاظتی سامان فراہم کرنے کی پابند ہوگی۔

تحریری معاہدے کے مطابق پائلٹس قومی ایئرلائن کی تمام شیڈول اور خصوصی پروازوں کو اڑانے کے پابند ہوں گے۔

مزید پڑھیں: پالپا نے پائلٹس کو جہاز اڑانے سے روک دیا

معاہدے کے مطابق اگر کوئی پائلٹ کورونا وائرس کی وجہ سے طیارہ اڑانے سے نکار کرتا ہےتو اسے تحریری طور پر آگاہ کرنا ہوگا۔

خیال رہے کہ کورونا کے خدشے کے پیس نظر اور مبینہ طور پر حفاظتی انتظامات نہ ہونے پر  پائلٹس نے جہاز آپریٹ کرنے سے  انکار کردیا تھا۔


متعلقہ خبریں