وزیراعظم 25 اپریل کی رپورٹ پر ایکشن لیں گے، فردوس عاشق

 وزیراعظم 25 اپریل کی رپورٹ پر ایکشن لیں گے، فردوس عاشق

فوٹو: فائل


اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان 25 اپریل کوکمیشن کی حتمی رپورٹ سامنے آنے پر ایکشن لیں گے۔ وہ کسی کو بھی انصاف کی فراہمی میں رکاوٹ نہیں بننے دیں گے۔

کمیشن رپورٹ سامنے آنے پر مزید ایکشن ہو گا، وزیراعظم

ہم نیوز کے مطابق یہ بات وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے وفاقی کابینہ اجلاس کے بعد بریفنگ میں بتائی۔

ان کا کہنا تھا کہ انکوائری کمیٹی  نے نظام میں خرابیوں کی نشاندہی کی اور شوگر پالیسی پر سوالات اٹھائے ہیں۔

ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے بتایا کہ وزیراعظم عمران خان نے کمیشن کو ملنے والی دھمکیوں پر برہمی کا اظہار کیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ مستقبل میں مصنوعی بحران سے بچنے کے لیے اصلاحات لائی جائیں گی۔

سیاست میں 25 اپریل کے بعد تبدیلی آئے گی، شیخ رشید

وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات نے بتایا کہ وفاقی کابینہ میں چینی بحران  پررپورٹ شہزاد اکبر نے پیش کی۔

ان کا کہنا تھا کہ شوگرملزنے اضافی ذخائرکی وجہ سے گنا خریدنے سےانکارکیا۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم  نے کاشت کاروں کےمسائل حل کرنے کی ہدایت کی ہے۔

ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ وفاق کی جانب سے چینی کی برآمد پرسبسڈی نہیں دی گئی۔ اس ضمن میں ان کا کہنا تھا کہ شوگرملزکے نمائندہ وفد نے2017 میں ن لیگ کے شاہد خاقان عباسی سے ملاقات کی تھی اور اس ملاقات میں وفد نے شوگرملز کے لیے 20 ارب روپے کی سبسڈی منظور کرائی تھی۔

آٹا، چینی اسکینڈل: ذمہ داروں کیخلاف ہر صورت کارروائی ہونی چاہیے، صدر مملکت

ہم نیوز کے مطابق ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ 2014 سے 2016 کےدرمیان شوگرملز کو سبسڈی دی گئی۔ موجودہ حکومت کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ 2014 کے بعد پہلی مرتبہ گنے کی قیمت میں اضافہ کیا اور اس کا مقصد کاشتکاروں کوفائدہ دینا تھا۔

ہم نیوز کے مطابق وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے میڈیا بریفنگ میں بتایا کہ وفاقی کابینہ نے کمیٹی برائے توانائی کے فیصلوں کی توثیق کی اورمتروکہ وقف املاک بورڈ کی تنظیم نوکے لیے ٹاسک فورس کی پیش کردہ تجاویزمنظور کیں۔

آٹا، چینی اسکینڈل کے ذمہ داروں کیخلاف 25 اپریل کے بعد کارروائی ہوگی، فردوس عاشق

ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے دعویٰ کیا کہ احساس پروگرام میں کسی قسم کا امتیازی سلوک نہیں برتا جارہا ہے۔

عوامی مسلم لیگ کے سربراہ اور وفاقی وزیر برائے ریلوے شیخ رشید احمد نے گزشتہ روز کہا تھا کہ 25 اپریل کے بعد ملکی سیاست میں تبدیلی آئے گی۔

 


متعلقہ خبریں