بورس جانسن کی حالت بہتر ہے، ترجمان برطانوی وزیراعظم

برطانوی وزیراعظم بورس جانسن کیخلاف عدم اعتماد پر ووٹنگ شروع

فائل فوٹو


لندن: برطانوی وزیراعظم کے ترجمان نے بتایا ہے کہ کوورنا وائرس کوویڈ 19 کے مرض میں مبتلا برطانوی وزیراعظم بورس جانسن کی حالت اب بہتر ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق بورس جانسن بغیر کسی آلہ کی مدد سے سانس لے رہے ہیں اور ان میں نمونیا کی تشخیص نہیں ہوئی ہے۔

گزشتہ دنوں کورونا وائرس سے متاثر برطانوی وزیر اعظم بورس جانسن کو حالت خراب ہونے پر آئی سی یو میں منتقل کردیا گیا تھا۔

ٹین ڈاؤننگ اسٹریٹ کی جانب سے جاری کردہ اعلامیہ میں بتایا گیا تھا کہ وزیراعظم بورس جانسن کو ڈاکٹروں کی ہدایات کے بعد اسپتال منتقل کیا گیا جہاں ان کے کچھ ضروری ٹیسٹ کیے جائیں گے۔

جرمن چانسلر انجیلا مارکل قرنطینہ سے باہر آگئیں

برطانوی وزیراعظم کو جس وقت اسپتال منتقل کیا جا رہا تھا عین اسی وقت ملکہ برطانیہ کا قوم سے خطاب ہو رہا تھا جس میں وہ اس عزم کا اظہار کررہی تھیں کہ کورونا کے خلاف جنگ ہم جیتیں گے۔

معاون میں کورونا وائرس کی تصدیق، اسرائیلی وزیراعظم نے ائیسولیشن اختیار کرلی

جرمنی کی چانسلر انجلامرکل بھی کورونا کی علامات کے بعد قرنطینہ میں رہ چکی ہیں۔ اسرائیل کے وزیراعظم نیتن یاہو بھی قرنطینہ میں رہے ہیں۔


متعلقہ خبریں