سندھ حکومت نے کورونا ایمرجنسی فنڈ کی تفصیلات جاری کردیں


کراچی: سندھ حکومت نے کورونا وائرس ایمرجنسی فنڈ کی تفصیلات جاری کردی ہیں۔

سندھ حکومت کے ترجمان مرتضیٰ وہاب کے مطابق شہریوں نے 74 ملین روپےکورونا فنڈ میں جمع کرادیے۔ محکمہ خزانہ کی ویب سائٹ پر ایمرجنسی فنڈ کی تفصیلات دیکھی جا سکتی ہیں۔

ترجمان کے مطابق ایمرجنسی فنڈ میں سندھ حکومت نے ابتدائی طور پر 3 ارب روپے رکھے تھے۔ یہ پیسہ قوم کی امانت ہے۔

مزید پڑھیں: کورونا فنڈ: نامور سرمایہ کار حسین داؤد کا ایک ارب روپے امداد کا اعلان

ترجمان سندھ حکومت مرتضیٰ وہاب کے مطابق فنڈ شہریوں کو ریلیف فراہم کرنے اور سہولیات میں اضافے پر خرچ ہوگا۔ مخیر حضرات اور عطیات دینے والے تمام افراد کے شکر گزار ہیں۔

 


متعلقہ خبریں