رواں ماہ25 ہزار یومیہ ٹیسٹ ہونا شروع ہو جائیں گے، اسد عمر

اسامہ کے والد چاہتے ہیں کہ ہائیکورٹ کے جج انکوائری کریں، اسد عمر

اسلام آباد: وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اسد عمر نے دعویٰ کیا ہے کہ ماہ رواں ہی یومیہ بنیادوں پر 25 ہزار ٹیسٹ کرنے کی صلاحیت حاصل کرلیں گے۔ انہوں نے کہا کہ اس وقت یومیہ تین ہزار ٹیسٹ کیے جارہے ہیں۔

ملک کے 136 اسپتالوں میں 3300 وینٹی لیٹرز موجود ہیں، جنرل افضل

ہم نیوز کے مطابق انہوں نے کہا کہ جن اسپتالوں میں وینٹی لیٹرزکم ہیں انہیں مزید وینٹی لیٹرز فراہم کریں گے۔

وفاقی وزیر نے واضح کیا کہ ہماری ترجیح ڈاکٹروں اور پیرا میڈیکل اسٹاف کی حفاظت کو یقینی بنانا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ 39 ہزار 500 حفاظتی کٹس صوبوں کوفراہم کردی ہیں۔

اسدعمرکا کہنا تھا کہ 9 اپریل سے براہ راست اسپتالوں کوحفاظتی سامان پہنچایا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ 9 اپریل سے احساس پروگرام کے تحت امداد کی فراہمی بھی شروع ہوجائے گی۔

پاکستان میں کورونا سے55 افراد جاں بحق،4004متاثر

ہم نیوز کے مطابق وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اسدعمر کا کہنا تھا کہ پہلے مرحلے میں 16 لاکھ خاندانوں کو12 ہزار روپے کی امداد ملے گی۔

پاکستان تحریک انصاف سے تعلق رکھنے والے وفاقی وزیر اسدعمرنے عوام الناس سے اپیل کی کہ تمام افراد ہر قیمت پر احتیاطی تدابیر پہ عمل درآمد کو یقینی بنائیں۔

پاکستان میں کورونا کیسز بڑھ رہے ہیں، اسد عمر

ہم نیوز کے مطابق انہوں نے کہا کہ برطانوی وزیراعظ1م بورس جانسن آئی سی یو میں ہیں۔


متعلقہ خبریں