بلوچستان میں کورونا کے مزید 2 کیسز سامنے آگئے

پاکستان میں کورونا سے 9 افراد ہلاک، 1179 متاثر

فوٹو: فائل


کوئٹہ: بلوچستان میں کورونا وائرس کے مزید 2 کیسز سامنے آگئے ہیں۔

ترجمان بلوچستان حکومت  لیاقت شاہوانی کے مطابق صوبہ میں کورونا وائرس کے کیسز کی تعداد 204 ہوگئی ہے۔

خیال رہے کہ  پاکستان میں کورونا وائرس کے سبب55 افراد جاں بحق اور4004 متاثر ہو چکے ہیں۔

مزید پڑھیں: سندھ حکومت نے کورونا ایمرجنسی فنڈ کی تفصیلات جاری کردیں

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب جاری اعدادوشمار کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 577 سے  نئے کیسز رپورٹ ہوئے۔

دستیاب اعداد و شمار کے مطابق پنجاب میں اس وقت کورونا کے 2004، سندھ932 اور خیبرپختونخوا میں 500 کیسز رپورٹ ہوچکے ہیں۔ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں 83 کورونا وائرس کے متاثرہ کیسز درج کیے گئے ہیں۔


متعلقہ خبریں