بے گناہی ثابت کرنے تک استعفے پر قائم رہوں گا، سمیع اللہ

بے گناہی ثابت کرنے تک استعفے پر قائم رہوں گا، سمیع اللہ

لاہور: پنجاب کے مستعفی وزیر خوراک سمیع اللہ چودھری نے کہا ہے کہ اپنی بے گناہی ثابت کرنے تک استعفے پرقائم رہوں گا۔ انہوں نے واضح کیا کہ میں نے کسی دباؤ میں وزارت سے استعفیٰ نہیں دیا ہے۔

وزیراعظم 25 اپریل کی رپورٹ پر ایکشن لیں گے، فردوس عاشق

ہم نیوز کے مطابق مستعفی صوبائی وزیر خوراک سمیع اللہ چودھری نے اعلان کیا کہ اپنی بے گناہی ثابت کرنے کے لیے ہر فورم پہ جاؤں گا۔

ان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان اوروزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار سے ملاقاتیں بھی کروں گا۔

سمیع اللہ چودھری نے کہا کہ میں نے استعفیٰ دینے کا فیصلہ اپنے دل و دماغ سے کیا ہے اور جب تک خود کو بے گناہ ثابت نہ کرلوں اس وقت تک دیے گئے استعفے پر قائم رہوں گا۔

ہم نیوز کے مطابق انہوں نے کہا کہ مجھ پر اصلاحات نہ لانے کا الزام لگایا گیا ہے لیکن یہ بھی تو دیکھیں کہ سوا سال میں چار سیکریٹری خوراک تبدیل ہوئے ہیں۔

آٹا، چینی اسکینڈل: ذمہ داروں کیخلاف ہر صورت کارروائی ہونی چاہیے، صدر مملکت

مستعفی صوبائی وزیر خوراک کا کہنا تھا کہ کچھ اصلاحات لا چکا ہوں اور باقی اصلاحات کا مسودہ کابینہ کمیٹی میں بھی پیش کرچکا ہوں۔

سمیع اللہ چودھری نے کہا کہ میرا دامن صاف ہے اور اپنے حلقے کے عوام کے اعتماد کو کبھی بھی ٹھیس نہیں پہنچاؤں گا۔

پنجاب کے مستعفی وزیر خوراک سمیع اللہ چودھری نے وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار سے ملاقات کے بعد گزشتہ روز وزارت سے استعفیٰ دیا تھا۔

فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے) کی انکوائری رپورٹ میں سمیع اللہ چودھری کو گندم بحران کا ذمہ دار قرار دیا گیا تھا۔

ان پررپورٹ میں الزام عائد کیا گیا ہے کہ وہ اصلاحاتی ایجنڈا تشکیل نہیں دے سکے۔ رپورٹ میں ان پر پنجاب فوڈ ڈیپارٹمنٹ میں موجود خامیوں کو دور نہ کر سکنے کی ذمہ داری بھی عائد کی گئی ہے۔

سمیع اللہ چودھری نے اپنے استعفے میں تحریر کیا تھا کہ عمران خان کے ایجنڈے کی تکمیل کے لیے اپنی ہزار وزارتیں قربان کرنے کو تیار ہوں۔

ان کا مؤقف تھا کہ مجھ پر محکمہ خوراک میں اصلاحات نہ کرنے کے بے بنیاد الزامات عائد کیے گئے ہیں۔

عمران خان اور حکومت کا امتحان شروع ہوچکا، شیخ رشید

تحریر کردہ استعفے میں سمیع اللہ چودھری نے لکھا تھا کہ میں اپنی وزارت سے رضاکارانہ طور پر مستعفی ہوتا ہوں۔


متعلقہ خبریں