کورونا: جاپان کی یونیورسٹی میں ڈگریاں دینے کی انوکھی تقریب


کورونا وائرس کے پیش جہاں دنیا کی آبادی کی ایک بڑی اکثریت گھروں میں محصور ہوکر رہ گئی ہے، وہی پر جاپان کی ایک یونیورسٹی نے فارغ التحصیل طلبہ میں انوکھے انداز میں گریجویشن کی ڈگریاں تقسیم کیں۔

ٹوکیو کی بزنس پریک تھرو ٹیکنالوجی یونیورسٹی نے گریجویشن کی ورچوول تقریب منعقد کی، جس میں طلبہ کے بجائے ان کے نمائندہ روبوٹس نے مہمان خصوصی سے ڈگریاں وصول کیں۔

بزنس پریک تھرو ٹیکنالوجی یونیورسٹی کی انتظامیہ نے طلبا و طالبات کو ڈگریاں وصول کرنے کے لیے جامعہ آنے سے روک دیا تھا۔ ڈگریاں وصول کرنے کے لیے بے چین طلبہ نے اس کا حل نکالا اور اپنے نمائندہ روبوٹس یونیورسٹی بھیج کر ڈگریاں وصول کیں۔

گریجویشن کی یہ تقریب 28 مارچ کو جاپان کے شہر چوڈا کے ایک ہوٹل میں منعقد ہوئی۔ ورچول گریجویشن میں یونیورسٹی کے وائس چانسلر اور انتظامیہ کے گنے چنے افراد موجود تھے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ہر طالب علم کے نام سے موسوم ایک روبوٹ بنایا گیا تھا۔ روبوٹس نے گریجویشن تقریب میں شرکت کی اور یونیورسٹی کے وائس چانسلر سے ڈگریاں وصول کیں۔


متعلقہ خبریں