کراچی: راشن کی خرید و فروخت میں ملوث ملزمان گرفتار

کراچی: راشن کی خرید و فروخت میں ملوث ملزمان گرفتار

کراچی: شہر قائد میں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے راشن کی خرید و فروخت میں ملوث ملزمان کو گرفتار کرلیا ہے۔

ہشیار: راشن لے کر فروخت کرنے والوں کے خلاف کارروائی شروع

ہم نیوز کے مطابق پولیس نے کارروائی گلشن اقبال میں کی ہے۔ گرفتار ملزمان کے خلاف مزید کارروائی کے لیے انہیں متعلقہ تھانے منتقل کردیا گیا ہے۔

پولیس کے مطابق دکاندار کو راشن فروخت کرنے والے دو ملزمان ہیں جن سے تفتیش و تحقیق کی جارہی ہے جب کہ دکاندار سے بھی پوچھ گوچھ کا عمل جاری ہے۔

ایڈیشنل آئی جی غلام نبی میمن نے تقریباً ایک ہفتہ قبل کراچی پولیس کو ہدایت دی تھی کہ وہ اس بات کو یقینی بنائے کہ مستحقین کے نام پہ راشن لے کر اسے فروخت نہ کیا جائے اورنہ کوئی اس کی خریداری کرے۔

انہوں نے اعلیٰ سطحی اجلاس میں ڈی آئی جیز اور ایس ایس پیز سے کہا تھا کہ راشن فروخت کرنے اور راشن خریدنے والوں کے خلاف کارروائی شروع کی جائے۔

سندھ میں راشن کی تقسیم، 58 کروڑ روپے جاری

شہر قائد سمیت ملک کے مختلف علاقوں میں عموماً یہ صورتحال دیکھنے میں آتی ہے کہ جب کسی وجہ سے بڑے پیمانے پر حکومت یا فلاحی اداروں کی جانب سے راشن تقسیم کیا جاتا ہے تو غیر مستحقین وہ راشن لے کر دکانداروں کو فروخت کردیتے ہیں۔ اس طرح اصل مستحقین تک راشن نہیں پہنچ پاتا ہے۔ رمضان المبارک میں بطور خاص یہ صورتحال کراچی سے خیبر تک دکھائی دیتی ہے۔

ہم نیوز کے مطابق کراچی پولیس کے سربراہ غلام نبی میمن نے شہر کے مختلاف علاقوں میں قائم کیے جانے والے سیکورٹی یونٹس کا دورہ کیا۔

کراچی پولیس کے سربراہ نے اس موقع پر اچھی کارکردگی دکھانے والوں میں نقد انعامات تقسیم کیے اور تعریفی اسناد بھی دینے کا اعلان کیا۔

حیدرآباد: حسین آباد میں راشن بیگوں سے بھرا ٹرک لٹ گیا

ایڈیشنل آئی جی پولیس غلام نبی میمن نے اس موقع پرکہا کہ خواہش ہے کہ پولیس کی کارکردگی ہمیشہ اور ہر سطح پر مثالی ہو۔


متعلقہ خبریں