حکومت میں کرپشن وائرس ثابت ہو چکی ہے، احسن اقبال

حکومت نے ڈھائی سال میں پاکستان کی عزت کو خاک میں ملا دیا، احسن اقبال

فوٹو: فائل


لاہور: مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما احسن اقبال نے تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت میں کرپشن وائرس ثابت ہو چکی ہے۔

اپنے بیان میں ان کا کہنا تھا کہ وزرا کے محکمے بدل کر عوام کو دھوکہ دینے کی کوشش کی گئی ہے، چینی اور آٹے سے سونا بنا کر عوام کو لوٹا گیا۔

انہوں نے کہا کہ ایف آئی اے رپورٹ کو آئے 48 گھنٹے ہو چکے مگر  نیب حرکت میں نہیں آیا، کیا نیب آئسو لیشن یا لاک ڈاؤن میں ہے؟

ان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم اور وزیراعلیٰ پنجاب چینی اور آٹے کی کرپشن کے ذمہ دار ہیں، حکومت اپنے جیالوں میں ریلیف پیکج بانٹ رہی ہے۔


متعلقہ خبریں