سندھ: تعلیمی اداروں کو فیسوں میں رعایت دینے کی ہدایت

سندھ کے تعلیمی اداروں میں 24 اور 25 اگست کی تعطیلات کا اعلان

کراچی: سندھ کے محکمہ تعلیم نے تمام  اسکول انتطامیہ کو ہدایت کی ہے کہ وہ فیسوں میں طلبا و طالبات کو رعایت دیں۔

پرائیویٹ اسکول مالکان کا فیسوں میں کمی سے انکار

ہم نیوز کے مطابق صوبائی محکمہ تعلیم نے ہدایت کی ہے کہ اپریل اور مئی کی فیسوں میں کم سے کم 20 فیصد رعایت دی جائے۔

صوبائی محکمہ تعلیم نے تمام نجی اسکولوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ فوری طور پر حکمنامے پہ عمل درآمد کو یقینی بنائیں۔

پنجاب: پرائیویٹ اسکولز کا50 فیصد فیس کم کرنے سے انکار

ہم نیوز کے مطابق صوبائی محکمہ تعلیم نے خبردار کیا ہے کہ عمل درآمد نہ کرنے والے اسکولوں کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔

پنجاب میں نجی تعلیمی اداروں نے موسم گرما کی تعطیلات کے دوران بچوں کی فیسیں 50  فیصد کم کرنے سے انکار کر دیا تھا۔

‘نجی اسکولوں کو انتظامی دفاتر کھولنے کی اجازت دی جائے’

صوبائی وزیر تعلیم مراد راس کی زیر صدارت پرائیویٹ اسکولوں کی فیسوں سے متعلق جب 31 مارچ 2020 کو اجلاس ہوا تو اس میں محکمہ تعلیم نے درخواست کی کہ اسکول فیسوں میں 20 فیصد فیس کمی کی جائے لیکن اس بات کو ہر قیمت پر یقینی بنایا جائے کہ کوئی بھی نجی اسکول اساتذہ کو ملازمت سے فارغ نہیں کرے گا اور نہ ہی دی جانے والی تنخواہوں میں کٹوتی کی جائے گی۔


متعلقہ خبریں