کورونا: پاکستان میں اموات کی شرح 1.4 ہے، ظفر مرزا

کورونا: پاکستان میں اموات کی شرح 1.4 ہے، ظفر مرزا

فوٹو: ہم نیوز


اسلام آباد: وزیراعظم کے مشیر برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا نے کہا ہےکہ پاکستان میں کورونا وائرس کے باعث ہونے والی اموات کی شرح 1.4 ہے۔

پاکستان میں کورونا سے54 افراد جاں بحق،4005متاثر

ہم نیوز کے مطابق بریفنگ میں انہوں نے کہا کہ اب تک ملک میں کورونا وائرس کی وجہ سے 54 مریض جاں بحق ہوئے ہیں۔

وزیراعظم کے مشیر برائے صحت نے کہا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں کچھ قرنطینہ سینٹرز کےنتائج ہمارے ڈیٹابیس سسٹم میں شامل کیے گئے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ ملک میں تین ہزار 434 مصدقہ کیسز ہیں اورمریضوں کی بڑی تعداد ریکوری کی اسٹیج میں ہے۔

پشاور: 16 افراد نے مہلک وبا کورونا کو شکست دے دی

ہم نیوز کے مطابق انہوں نے کہا کہ ملک میں 429 افراد مکمل طو رپر صحتیاب ہوچکےہیں۔ ایک سوال پر انہوں نے کہا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 577 نئے کیسز سامنے آئے  ہیں۔

ڈاکٹر ظفر مرزا کا کہنا تھا کہ دنیا بھر میں ساڑھے 13 لاکھ افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہو چکی ہے۔

ملک کی صورتحال کے حوالے سے وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے صحت نے بتایا کہ کورونا وائرس سے متاثرہ 28 مریض اس وقت آئی سی یو میں زیر علاج ہیں۔

ڈاکٹر ظفرمرزا کا کورونا مریضوں کی دیکھ بھال پر مامور ڈاکٹروں کو خراج تحسین

ڈاکٹر ظفر مرزا کا کہنا تھا کہ ملک میں کورونا وائرس کا ٹیسٹ کرنے کے لیے اس وقت  18 لیبارٹریز موجود ہیں لیکن آئندہ دنوں میں ان کی تعداد بڑھا کر 32 کردی جائے گی۔


متعلقہ خبریں