امریکی صدر کی عالمی ادارہ صحت پر کڑی تنقید

امریکی صدر نے ایران پر بڑے حملے کی دھمکی دے دی

فائل فوٹو


واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے عالمی ادارہ صحت پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ عالمی ادارہ صحت امریکہ سے بھاری فنڈز وصول کرتا ہے۔

اپنے بیان میں ان کا کہنا تھا کہ ڈبلیو ایچ او چین کے زیادہ قریب ہے جس نے چین کے لیے بارڈر کھلے رکھنے کا غلط مشورہ دیا۔

خیال رہے کہ امریکہ میں کورونا وائرس سے ہلاکتوں کا سلسلہ جاری ہے پچھلے 24 گھنٹوں کے دوران مختلف ریاستوں میں مزید 902 افراد ہلاک ہوگئے۔

سرکاری اعداد و شمار کے مطابق امریکہ میں ہلاکتوں کی کل تعداد 11 ہزار 781 ہوگئی ہے۔ امریکہ میں 3 لاکھ 77 ہزار سے زائد افراد کورونا وائرس سے متاثر ہوئے ہیں۔

مزید پڑھیں: کورونا وائرس :طبی عملے کو دنیا بھر میں خراج تحسین

دنیا کے تمام ممالک میں کورونا وائرس کے سبب 78,114 افراد جاں بحق ہوچکے ہیں جب کہ 13 لاکھ 79 ہزار سے زائد متاثر ہیں۔

 


متعلقہ خبریں