کورونا: پاکستان اور ترکی کا مشترکہ اقدامات اٹھانے پر اتفاق

عیدالفطر: وزیراعظم عمران خان کو ترکی کے صدر کی مبارکباد

اسلام آباد: پاکستان اور ترکی نے اتفاق کیا ہے کہ عالمی وبا قرار دیے جانے والے کورونا وائرس سے نمٹنے کے لیے مشترکہ اقدامات اٹھائے جائیں گے۔

کورونا: پاکستان میں اموات کی شرح 1.4 ہے، ظفر مرزا

ہم نیوز کے مطابق یہ فیصلہ وزیراعظم عمران خان کی ترکی کے صدر رجب طیب ایردوان کے درمیان ہونے والی ٹیلی فونک بات چیت میں کیا گیا۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم  نے ترکی کے صدر کو فون کیا اور کوروانا وائرس کے سبب وہاں ہونے والی اموات پر گہرے رنج وغم کا اظہار کیا۔

ہم نیوز کے مطابق عمران خان نے رجب طیب ایردوان کو یقین دہانی کرائی کہ اس مشکل گھڑی میں پاکستان ترک عوام کے ساتھ ہے۔

ترکی میں پھنسے پاکستانی پی آئی اے کی خصوصی پرواز سے وطن پہنچ گئے

وزیراعظم نے ترکی میں پھنسے ہوئے پاکستانیوں کی مدد کرنے پر بھی ترک صدر کا شکریہ ادا کیا۔

ہم نیوز کے مطابق ٹیلی فونک بات چیت میں دونوں سربراہان نے اتفاق کیا کہ عالمی وبا کورونا وائرس کے خلاف مشترکہ اقدامات کیے جائیں گے۔

ترکی کے صدر رجب طیب ایردوان کی ہدایت پر20 سال سے کم عمر اور 65 سال سے زائد کے تمام شہریوں کو کوریئر سروس کے ذریعے ہفتے میں پانچ ماسک مفت فراہم کیے جارہے ہیں۔

ترکی میں رہنے والے 20 سال سے کم عم اور 65 سال سے زائد عمر کے لوگوں پر پابندی لگائی جا چکی ہے کہ وہ گھروں سے احتیاطی تدابیر کے طور پرباہر نہیں نکلیں گے۔

ترکی، 20 سال سے کم عمر نوجوانوں پہ گھروں سے نکلنے پر پابندی

ترکی نے گزشتہ روز اس بات کا بھی عندیہ دیا ہے کہ ضرورت پڑنے پر وہ ایران کو کورونا وائرس سے بچاؤ کے لیے مقامی طور پر تیار کردہ سامان بھی مہیا کرے گا۔


متعلقہ خبریں