کراچی میں را کا مبینہ ایجنٹ گرفتار


کراچی: رینجرز اور اسپیشل انویسٹی گیشن یونٹ (ایس آئی یو) نے مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے بھارتی خفیہ ایجنسی را کا مبینہ ایجنٹ گرفتار کرلیا۔ 

ذرائع کے مطابق سراج عرف رضی بھارت میں مقیم ایم کیوایم لندن کے رہنما محمود صدیقی سے براہ راست رابطےمیں تھا۔

ذرائع کے مطابق گرفتار ملزم نے انکشاف کیا ہے کہ وہ حساس مقامات کی تصاویراورمعلومات مبینہ طور پرشاہدعرف متحدہ کے ذریعے بھارت بھیجتا تھا۔

ملزم نے انکشاف کیا ہے کہ وہ محمود صدیقی کی جانب سے ملنے والا اسلحہ اور گولہ باردو شہر میں سپلائی کرتا تھا۔

ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ ملزم کے گرفتارساتھی حوالہ ہنڈی کے ذریعے 4 لاکھ  سے 6 لاکھ ماہانہ وصول کرتے تھے۔

مزید پڑھیں: ایم کیو ایم سیکرٹریٹ برائے فروخت

ذرائع  کے مطابق سراج کے دیگرساتھیوں کی گرفتاری ایس آئی یو پولیس نے کچھ دن پہلےظاہرکی تھی۔ گرفتار ساتھیوں میں شاہد متحدہ، عادل انصاری عرف جمی اور ماجدعلی عرف راجوشامل ہیں۔

ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ گرفتارملزموں کی نشاندہی پر بھاری اور جدید اسلحہ برآمد کیا گیا تھا۔

ذرائع کے مطابق ملزم کے قبضے سے حساس مقامات کے نقشے اورتصاویر بھی برآمد ہوئی تھیں۔ملزم کی معلومات کی بنیاد پرمزید اہم گرفتاریاں بھی متوقع ہیں۔


متعلقہ خبریں