سیکیورٹی فورسز کا شمالی وزیرستان،مہمند میں آپریشن، 7 دہشت گرد ہلاک

آپریشن ردالفساد کے تین سال: ایک لاکھ 49 ہزار سے زائد انٹیلی جینس آپریشنز

راولپنڈی: سیکیورٹی فورسز کی جانب سے شمالی وزیرستان اور مہمند میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کے دوران 7 دہشت گرد مارے گئے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سیکیورٹی فورسز کی جانب سے خفیہ کارروائی شمالی وزیرستان کے عدل خیل گاؤں میں کی گئی۔

انہوں نے بتایا کہ کارروائی کے دوران دہشت گرد علاقے سے فرار ہوتے ہوئے مارے گئے ہیں جن سے اسلحہ، مواصلاتی آلات برآمد کر لیے گئے۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ مہمند میں آپریشن کے دوران 3 دہشت گرد مارے گئے، دہشت گردوں سے بھارتی ادویات، لٹریچر اور دیگر سامان برآمد ہوا ہے۔

خیال رہے کہ تین ہفتے قبل شمالی وزیرستان کےعلاقے دتہ خیل میں سیکیورٹی فورسز کے آپریشن کے دوران 7 دہشتگرد ہلاک اور چار اہلکار شہید ہوگئے تھے۔

آئی ایس پی آر سے جاری بیان میں بتایا گیا کہ خفیہ انٹیلی جنس رپورٹ پر سیکیورٹی فورسز نے کارروائی کرتے ہوئے7 دہشتگرد ہلاک کردیے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق دہشتگردوں سے مقابلے میں 4 سیکیورٹی اہلکار شہید ہوگئے جبکہ ایک سیکیورٹی اہلکار زخمی بھی ہوا۔

مزید پڑھیں: آپریشن ردالفساد کے تین سال: ایک لاکھ 49 ہزار سے زائد انٹیلی جینس آپریشنز

آئی ایس پی آر کے مطابق شہدا میں لیفٹیننٹ آغا مقدس علی خان، لانس نائیک قمر ندیم، سپاہی محمد قاسم اور سپاہی توصیف شامل ہیں۔

آئی ایس پی آر کے مطابق دہشتگردوں سے بھاری مقدار میں اسلحہ و گولہ بارود بھی برآمد ہوا۔

 


متعلقہ خبریں