شہباز شریف کا چھوٹے کسانوں کے قرضوں کی ادائیگی ایک سال تک موخر کرنے کا مطالبہ

کورونا: اپوزیشن رہنماؤں کا اجلاس اور ٹیلی فونک رابطے

فوٹو: فائل


اسلام آباد: قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ چھوٹے کسانوں کے زرعی قرضے واپس کرنے مدت ایک سال تک بڑھائی جائے۔

اپنے ایک ٹوئت میں انہوں نے کہا کہ انہوں نے زرعی ماہرین سے بات چیت کی ہے۔ موجودہ حالات میں چھوٹے کسان سخت مشکلات کا سامنا کررہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ایسے تمام کسان جن کے پاس 12 ایکڑ تک کی اراضی ہے ان کے قرضوں کی ادائیگی ایک سال تک موخر کردی جائے۔

شہباز شریف نے کہا کہ کورونا وائرس کے پیس نظر گندم کے خریداری مراکز میں سخت حفاظتی اقدامات کرنے کی اشد ضرورت ہے۔


متعلقہ خبریں