برطانوی وزیراعظم، دوسری رات: انتہائی نگہداشت کے یونٹ میں

برطانوی وزیراعظم، دوسری رات: انتہائی نگہداشت کے یونٹ میں

لندن: برطانیہ کے وزیراعظم بورس جانسن دوسری رات بھی اسپتال کے انتہائی نگہداشت کے یونٹ میں گزاریں گے۔

بورس جانسن کی حالت بہتر ہے، ترجمان برطانوی وزیراعظم

بورس جانسن کوتین دن قبل ڈاکٹروں کی تجویز پر مختلف ٹیسٹ کرنے کے لیے اسپتال منتقل کیا گیا تھا۔انہوں ںے کورونا وائرس کی علامات ظاہر ہونے کے بعد گیارہ دن اپنے گھر پر ہی قرنطینہ میں گزارے تھے لیکن جب کھانسی اور بخار میں کچھ زیادہ فرق نہیں آیا تو انہیں اسپتال منتقل کرنے کا فیصلہ کیا گیا تھا۔

ڈاکٹروں نے ان کے طبی معائنے اور ٹیسٹ کے بعد گھر جانے کی اجازت نہیں دی تھی بلکہ گزشتہ شب جب ان کی طبیعت زیادہ خراب ہوئی تو انہیں انتہائی نگہداشت کے یونٹ میں منتقل کیا گیا جہاں وہ آج شب بھی رہیں گے۔

وزیراعظم عمران خان کا بورس جانسن کی جلد صحت یابی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار

برطانیہ میں امور مملکت کی انجام دہی کے لیے وزیر خارجہ کو قائم مقام وزیراعظم کی ذمہ داری تفویض کردی گئی ہے۔

ٹین ڈاؤننگ اسٹریٹ کے ترجمان کا کہنا ہے کہ برطانوی وزیراعظم بورس جانسن کو سانس لینے میں کسی قسم کی دشواری کا سامنا نہیں ہے اور وہ کورونا وائرس کو شکست دینے کے لیے پرعزم ہیں۔

55 سالہ بورس جانسن اس وقت سینٹ تھامس اسپتال میں زیر علاج ہیں اورانہیں علاج معالجے کی بہترین سہولتیں فراہم کی جارہی ہیں۔

کورونا وائرس: دنیا میں 81,323 افراد ہلاک، 14 لاکھ سے زائد متاثر

سینئر کیبنٹ رکن مائیکل گوئے ( Michael Gove) نے بی بی سی ریڈیو 4 کو منگل کی صبح ایک انٹرویو دیتے ہوئے کہا ہے کہ برطانوی وزیراعظم کی صحت کے حوالے سے فکرمند ضرور ہیں لیکن وہ وینٹی لیٹر پہ نہیں ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ کچھ دیر کے لیے انہیں آکسیجن دی گئی تھی لیکن ایسا نہیں ہے کہ انہیں مستقل سانس لینے کے لیے کسی بھی طرح کی مدد درکار ہو۔ انہوں نے تصدیق کی کہ امور مملکت کی انجام دہی کے لیے وزیر خارجہ ڈومینک راب نے قائم مقام وزیراعظم کی ذمہ داری سنبھال لی ہے۔

کورونا: برطانوی وزیراعظم کی طبعیت بگڑ گئی، آئی سی یو منتقل

پاکستان کے وزیراعظم عمران خان اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سمیت دنیا کے دیگر متعدد سربراہان مملکت نے بورس جانسن کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے ان کی جلد صحتیابی کے لیے دعا بھی کی ہے۔


متعلقہ خبریں