سپر پنک مون کا دلفریب نظارہ

سپر پنک مون کا دلفریب نظارہ

اسلام آباد: دنیا کے مختلف مممالک میں سپر پنک مون کا نظارہ کیا جا رہا ہے۔ آج چاند کے حسن کو مزید چار چاند لگ گئے ہیں۔

ترقی یافتہ ممالک کے درمیان چاند پر بستیاں بسانے کی دوڑ شدید تر

عالمی خبررساں ایجنسی کے مطابق سال کے سب سے بڑے سپر مون کا دلفریب نظارہ سعودی عرب، دبئی اور روس کے دارالحکومت ماسکو کے شہری کررہے ہیں۔

2020 کے سپر مون کو پنک سپرمون کا نام بھی دیا گیا ہے لیکن یہ گلابی ہرگز نہیں ہے بلکہ اسے یہ نام پھولوں کے کھلنے کی مناسب سے دیا گیا ہے۔ اپریل پھولوں کے کھلنے کا موسم ہوتا ہے۔

ٹرمپ نے چاند کو مریخ کا حصہ قرار دے دیا

ماہرین کے مطابق پاکستان میں پنک سپرمون بدھ کی صبح 7:30 بجے ہوگا۔ اس دوران چاند چودھویں کے چاند سے بھی 16 فیصد زیادہ روشن و چمکدار ہوگا لیکن سورج یا بادلوں کی وجہ سے عین ممکن ہے کہ دکھائی نہ دے۔

چاند کی سطح پر پھیلی پراسرار روشنیاں، سائنسدان پریشان

سال رواں کے چوتھے سپر پنک مون میں چاند اور زمین کا درمیانی فاصلہ کم ہوگا۔ یہ فاصلہ تین لاکھ  56 ہزار 907 کلومیٹر پر محیط ہوگا۔

 


متعلقہ خبریں