کورونا: ووہان میں لاک ڈاؤن ختم، شہر میں زندگی لوٹ آئی

کورونا: ووہان میں لاک ڈاؤن ختم، شہر میں زندگی لوٹ آئی

ووہان: عالمی وبا قرار دیے جانے والے کورونا وائرس کے ابتدائی مرکز ووہان میں جاری لاک ڈاؤن ختم کردیا گیا ہے۔ چین کے شہر ووہان میں لاک ڈاؤن ختم ہوتے ہی زندگی لوٹ آئی ہے اور روشنیاں جگمگا اٹھی ہیں۔

کورونا کے ابتدائی مرکز ووہان سے اندرون ملک پروازوں کا سلسلہ شروع

عالمی خبررساں ایجنسی کے مطابق گیارہ ہفتوں بعد جب لاک ڈاؤن ختم کیا گیا اور شہریوں کو گھروں سے نکلنے کی اجازت دی گئی تو ووہان میں زندگی لوٹ آئی۔

ووہان میں حکام نے 76 روز بعد عائد سفری پابندیاں ختم کردی ہیں جس کے بعد گاڑیوں کو باہر جانے کی اجازت دے دی گئی ہے۔

کورونا وائرس: دنیا میں 81,323 افراد ہلاک، 14 لاکھ سے زائد متاثر

چین کے صوبے ہوبئی کے دارالحکوت ووہان کو 23 جنوری کو مکمل طور پرسیل کر دیا گیا تھا۔ اس کی بنیادی وجہ کورونا وائرس کا پھیلنا تھا۔


متعلقہ خبریں