کورونا وائرس پر عالمی ادارہ صحت نے تاخیر سے ایکشن لیا، امریکی صدر

چین سے خوش نہیں ہوں، ڈونلڈ ٹرمپ

فوٹو: فائل


واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ کورونا وائرس پر عالمی ادارہ صحت نے تاخیر سے ایکشن لیا۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے وائٹ ہاؤس میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ امریکی شہری شدید دباوَ اور مشکلات کا شکار ہیں۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے عالمی ادارہ صحت کی فنڈنگ پر خدشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ کورونا پر عالمی ادارہ صحت نے تاخیر سے ایکشن لیا۔

انہوں نے کہا کہ عالمی ادارہ صحت کو امریکہ سے بہت سے فنڈز ملتے ہیں لیکن آئندہ عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) کو فنڈز دینے کے معاملے پر سوچیں گے۔

یہ بھی پڑھیں کوروناوائرس کے سبب دنیا میں 80 ہزار سے زائد اموات

امریکہ میں کورونا وائرس کی وبا تیزی سے پھیل رہی ہے اور اب تک اس وبا سے 12 ہزار 800 سے زائد افراد ہلاک ہو چکے ہیں جبکہ متاثرہ افراد کی تعداد بڑھ کر 4 لاکھ تک پہنچ چکی ہے۔


متعلقہ خبریں