پنجاب میں کورونا کیسز کی مجموعی تعداد2030ہوگئی


لاہور: پنجاب میں کورونا کیسز کی مجموعی تعداد2030 ہوگئی ہے۔

ترجمان پرائمری اینڈ سکینڈری ہیلتھ کیئر کے مطابق گزشتہ24 گھنٹوں کے دوران پنجاب میں کورونا کے مزید26 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

حکام کا کہنا ہے کہ جناح اسپتال میں42سالہ شخص کورونا سے جاں بحق ہوگیا ہے جس نے غیر ملکی سفر نہیں کیا تھا۔

صوبائی محکمہ صحت کے مطابق پنجاب میں کورونا وائرس کے مریضوں میں 49قیدی بھی شامل ہیں اور سب سے زیادہ مریض لاہورمیں ہیں۔

گزشتہ روز حکام نے بتایا تھا کہ ننکانہ13، قصور9، راولپنڈی61، جہلم30، گوجرانوالہ39، سیالکوٹ17، ناروال6، گجرات93، منڈی بہاوَالدین14، حافظ آباد6، ملتان4، وہاڑی13، فیصل آباد21، چنیوٹ6، رحیم یارخان3، سرگودھا6، میانوالی 3، بہاولنگر18، بہاولپور 3، لودھراں3، ڈی جی خان18، لیہ، شیخوپورہ، اٹک، خوشاب اور اوکاڑہ میں ایک ایک مریض ہے۔

پنجاب میں کورونا وائرس کے سبب15 افراد ہلاک ہو چکے ہیں جب کہ پورے ملک  میں 55 ہلاکتیں ہوئی ہیں۔

سندھ میں18، خیبرپختونخوا 17، اسلام آباد1، بلوچستان1 اور گلگت بلتستان میں 3 افراد جاں بحق ہوئے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق سندھ 986 اور خیبرپختونخوا میں 500 کیسز رپورٹ ہوچکے ہیں۔

صوبہ بلوچستان میں202 اور وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں 83 کورونا وائرس کے متاثرہ کیسز درج کیے گئے ہیں۔  گلگت بلتستان میں211 اور آزاد کشمیر میں 18 کورونا وائرس سے متاثرہ کیسز کا انداراج کیا جا چکا ہے۔

 


متعلقہ خبریں