شبِ برات پر قبرستان جانے کی اجازت نہیں، مرتضیٰ وہاب


کراچی: سندھ حکومت کے ترجمان مرتضیٰ وہاب نے کہا ہے کہ صوبے بھر میں کسی کو بھی شبِ برات پر قبرستان جانے کی اجازت نہیں ہو گی۔

انہوں نے ہدایت کی ہے کہ شہری گھروں میں شبِ برات کی عبادات کریں۔

ترجمان سندھ حکومت کا کہنا تھا کہ احکامات کی خلاف ورزی پر قانون حرکت میں آئے گا۔

دوسری جانب محکمہ اوقاف پنجاب نے بھی شہریوں کو شب برات پر گھروں میں عبادت کرنے کی ہدایات کی ہے۔

خیال رہے کہ آج ملک بھر میں شب برات عقیدت و احترام کے ساتھ منائی جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں: سکھرمیں کورونا کے 117 مریض صحت یاب

کورونا وائرس کے خدشات کے باعث حکومتی ہدایات پر ہونیوالے لاک ڈاون کی وجہ سے شب برأت کے سلسلے میں ملک بھر کی بیشتر بڑی بڑی مساجد میں ہر سال کی طرح ہونیوالی محافل اور ذکر کی تقاریب اس برس منعقد نہیں کی جائیں گی۔

اس مرتبہ فرزندان اسلام اپنے گھروں میں ہی شب بیداری، رات بھر نوافل، ذکر اور خصوصی عبادات کا اہتمام کریں گے اور شب برات کے فیوض سے فیض یاب ہوں گے۔


متعلقہ خبریں