کھانسنے اور تھوکنے پر معمر شخص حوالات میں بند

کھانسنے اور تھوکنے پر معمر شخص حوالات میں بند

واشنگٹن: امریکی ریاست میساچوسٹس میں شہری کو اشیائے خورونوش پر مسلسل کھانسنے اور تھوکنے کی وجہ سے حوالات میں بند کرا دیا گیا۔

کورونا کی وبائی صورت حال میں کھانسنا یا تھوکنا خطرناک ثابت ہوسکتا ہے، امریکہ میں ایسا کرنے پر ایک شخص کو جیل بھیج دیا گیا ہے۔

سپر اسٹور میں اشیائے خورونوش پر تھوکنا اور کھانسنا ایک پینسٹھ سالہ شخص کو مہنگا پڑگیا، معمر شہری مسلسل اشیائے خورونوش پر کھانستا اور تھوکتا رہا۔

یہ بھی پڑھیں: جوز بٹلر نےکورونا فنڈ کیلئے اپنی شرٹ نیلام کردی

ایسا کرنے پر اسٹور میں موجود افراد نے معمر شخص کو دبوچ لیا اور پولیس کو فون کرکے اسے حوالات میں بند کرادیا۔

خیال رہے کہ یہ اپنی نوعیت کا پہلا واقعہ نہیں ہے، قبل ازیں لندن میں کانسٹیبل پر کھانسنے کے جرم میں ایک شخص کو6 ما کیلئے جیل بھیج دیا گیا تھا۔

حکام کا کہنا تھا کہ 55 سالہ ایڈم لیوس جائے وقوعہ پر موجود پولیس کانسٹیبل کو بتایا کہ ’مجھے کورونا وائرس ہے اور میں تم کو بھی متاثر کردوں گا‘ یہ کہہ کر ایڈم نے پولیس والے کے قریب آکر کھانسنا شروع کر دیا۔

پولیس نے بتایا کہ جھگڑے کے دوران مجرم نےدھمکی دی کہ میں منہ سے کاٹ کر تم میں وائرس منتقل کردوں گا۔

یہ بھی پڑھیں: کورونا وائرس پر عالمی ادارہ صحت نے تاخیر سے ایکشن لیا، امریکی صدر

چیف سپرنٹنڈنٹ ہیلن ہارپر نے بتایا کہ یہ غیر معمولی واقعہ ہے، لیکن یہ واقعہ انتہائی افسوسناک تھا اور اگر ہم اس قسم کے ناقابل قبول سلوک کا سامنا کرتے ہیں تو ہمارے لیے مناسب ردعمل دینا ضروری ہوتا ہے۔

ہیلن ہارپر کہا کہ”مجھے امید ہےاس سزا سے مضبوط پیغام پہنچا ہے کہ اس قسم کا رویہ ہرگز برداشت نہیں کیا جائے گا‘‘۔


متعلقہ خبریں