سابق برازیلین فٹبالر رونالڈینو اور ان کے بھائی ضمانت پر رہا

سابق فٹبالر رونالڈینو پیراگوئے کی عدالت سے رہا

پیرا گوئے: سابق برازیلین فٹبالر رونلڈینو اور ان کے بھائی کو پیراگوئے کی عدالت نے ضمانت پر رہا کر دیا۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق برازیل کے سابق فٹبالر رونالڈینو اور ان کے بھائی کو عدالت نے 16 لاکھ ڈالرز کے عوض جیل سے رہا کیا۔

پولیس کے مطابق دونوں بھائیوں کو ہوٹل منتقل کر دیا گیا ہے جہاں کیس ختم ہونے تک دونوں بھائی نظر بند رہیں گے۔

دونوں بھائیوں پر پراگوئے میں غیر قانونی طور پر داخل ہونے کا الزام ہے۔

رونالڈینو گزشتہ ماہ اپنے بھائی کے ساتھ پیراگوئے میں مبینہ طور پر جعلی پاسپورٹ دکھاتے ہوئے داخل ہونے کی کوشش کرتے پکڑے گئے تھے۔

سابق کھلاڑی اس سے قبل بھی غیر قانونی سرگرمیوں میں جیل جا چکے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں سابق برازیلین فٹ بالر رونالڈینو گرفتار

اس سے قبل 2015 میں رونالڈینو اور ان کے بھائی گیوبا کے مقام پر غیر قانونی طور مچھلیاں پکڑتے ہوئے پائے گئے تھے جس پر عدالت نے دونوں بھائیوں پر 85 لاکھ ڈالر کا جرمانہ عائد کیا تھا۔


متعلقہ خبریں