پمز اسپتال کے تین ڈاکٹرز، ایک نرس میں کوروناوائرس کی تصدیق

MRI MACHINE

اسلام آباد: وفاقی دارالحکومت میں پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز(پمز) میں خدمات انجام دینے والے تین ڈاکٹرز اور ایک نرس میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔

ذرائع کے مطابق پمز اسپتال میں دو روز کے دوران 26 میں سے 23 افراد میں کرونا وائرس کی تصدیق ہوئی جن میں طبی عملہ بھی شامل ہے۔

متاثر ہونے والے ڈاکٹرز اور نرس کورونا آئیسولیشن وارڈ میں فرائض انجام دے رہے تھے اور اب نہیں دوسری جگہ آئیسولیٹ کر دیا گیا ہے۔

ہم نیوز کو بتایا گیا کہ کورونا سے متاثر ہونے والے  ڈاکٹرز اور نرس کی حالت خطرے سے باہر ہے۔ پمز حکام نے بتایا کہ گزشتہ دو روز سے 26 مشتبہ مریضوں کا ڈیٹا قومی ادارہ صحت کو بھیجا گیا تھا جن میں سے 23 افراد کا رزلٹ پازیٹو آنے کے بعد انکو مختلف جگائوں پر قرنطینہ کیا گیا ہے۔

پمزانتظامیہ کے مطابق متاثرین میں مقامی اور دوسرے علاقوں کے افراد شامل ہیں۔ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں کورونا کے92 کیسز رپورٹ ہو چکے ہیں اور ہلاکت ہوئی ہے۔

سندھ میں 18، پنجاب16، خیبرپختونخوا 18، بلوچستان 2 اور گلگت بلتستان میں 3 افراد کورونا وائرس کے سبب جاں بحق ہو چکے ہیں۔

ملک بھر میں کورونا وائرس کے سبب 58 افراد جاں بحق اور 4072 متاثر ہو چکے ہیں۔ پنجاب میں اس وقت کورونا کے2030، سندھ 986 اور خیبرپختونخوا میں 527 کیسز رپورٹ ہوچکے ہیں۔ بلوچستان میں 206، گلگت بلتستان 212 اور آزاد کشمیرمیں کورونا کے19 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔


متعلقہ خبریں