اسٹاک مارکیٹ میں مندی کا رجحان

پاکستان اسٹاک مارکیٹ، کاروبار کے دوران ملا جُلا رجحان

کراچی: پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا اختتام مندی کے رجحان سے ہوا ہے۔

اسٹاک ایکسچینج میں آج کاروبار اتار چڑھاؤ کی کیفیت میں چلتا رہا جو بعد ازاں کاروبارکا اختتام 260 پوائنٹس کمی سے 30 ہزار 971 پوائنٹس پر ہوا۔

کاروبارکےدوران مارکیٹ 31 ہزارکی سطح بھی بحال نہ رکھ سکی اورانڈیکس 30 ہزار کی سطح پربند ہوا۔

انڈیکس میں مجموعی طورپراعشاریہ 83 فیصد کم ہوئی دوسری جانب انٹربینک میں ڈالرکی قیمت میں 13 پیسےکمی ہوئی ، انٹربینک میں ڈالر167 روپے 89 پیسےکمی کےبعد 167 روپے 76 پیسوں پربند ہوا۔

کاروبار کے اختتام پر 152,088,900 شیئرز کی لین دین ہوئی جس کی مالیت پاکستانی روپوں میں 5,537,059,739 بنتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں سندھ تاجر اتحاد کا 15 اپریل سے مارکیٹیں کھولنے کا اعلان

کورونا کی وبا پھیلنے کے بعد سے ملک بھر کی طرح پاکستان کی اسٹاک مارکیٹ بھی بحران کا شکار ہے اور انڈیکس 42 ہزار کی سطح سے گر کر 30 ہزار کی سطح پر پہنچ چکی ہے۔

گزشتہ روز اسٹاک مارکیٹ میں مثبت رجحان موجود رہا اور انڈیکس کا اختتام 652 پوائنٹس اضافےکے ساتھ ہوا تھا۔

اسٹاک مارکیٹ کے بحران کی وجہ سے سرمایہ دار محتاط رویہ اختیار کیے ہوئے ہیں۔


متعلقہ خبریں