حزب اختلاف کو اپنا حساب دینا پڑے گا، فردوس عاشق

فوٹو: فائل


اسلام آباد: وزیر اعظم کی معاون خصوصی ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ حکومت پر وار کرنے کے بجائے حزب اختلاف کو اپنا حساب دینا پڑے گا۔

معاون خصوصی نے سماجی رابطے کی ویب ساءٹ ٹویٹر پر لکھا کہ وزیر اعظم عمران خان نے ثابت کیا کہ قانون سے کوئی بالاترنہیں ہے۔ عمران خان یا ان کے خاندان میں کسی کی کوئی شوگرمل نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ رپورٹ پبلک کرنا اس بات کی دلیل ہے کہ وزیر اعظم کی ترجیح عوام کے مفاد کا تحفظ ہے اور عوام کے مفاد کے سامنے جو آئے گاعمران خان اس کے راستے کی دیوار بنے گا۔

معاون خصوصی نے کہا کہ مسابقتی کمیشن جیسا ادارہ یرغمال تھا کیونکہ وہاں وہ بندہ تعینات ہوتا جو اس مافیا کے مفادات کو تحفظ دیتا تھا۔ چھ خاندان 50 فیصد سے زائد شوگر کنٹرول کرتے تھے۔

انہوں نے کہا کہ ماضی میں عوام کے بجائے مخصوص طبقہ فائدے اٹھاتا رہا تاہم نئے پاکستان میں اس کی ہرگز اجازت نہیں ہو گی۔

فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ حزب اختلاف رپورٹ کوسیاسی رنگ دینے کے بجائے عمران خان کے جذبے کو سرا ہے۔

یہ بھی پڑھیں سندھ: 14 اپریل کےبعد لاک ڈاؤن میں نرمی کا امکان

انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان نے تاریخ میں خود احتسابی کی روشن مثال قائم کی۔ حکومت پر وار کرنے کے بجائے حزب اختلاف کو اپنا حساب دینا پڑے گا۔


متعلقہ خبریں