کورونا وائرس: برطانیہ اور امریکہ میں بلڈ پلازمہ سے علاج کی اجازت

کورونا وائرس: برطانیہ اور امریکہ میں بلڈ پلازمہ سے علاج کی اجازت

فائل فوٹو


برطانیہ اور امریکہ نے بلڈ پلازمہ سے کورونا کےعلاج کی منظوری دے دی ہے جہاں مجموعی طور پر چار لاکھ50 ہزار سے زائد افراد متاثر ہو چکے ہیں۔

کورونا وائرس سے صحت یاب ہونے والے افراد کا بلڈ پلازمہ لوگوں کیلئےامید کی کرن بن گیا ہے۔ خبر ایجنسی کے مطابق صحت یاب ہونے والے افراد کا بلڈ پلازمہ 3دن میں کوروناوائرس سے متاثرہ مریض کو صحت یاب کرتا ہے۔

چین میں کورونا کے10افراد کا بلڈ پلازمہ کی مدد سے کامیاب علاج کیا جا چکا ہے۔ طبی ماہرین خدشہ ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس طریقہ علاج پر مکمل اعتماد نہیں کیا جاسکتا۔ یہ صرف ایک عارضی حل ہے جو کورونا وائرس کی ویکسین دستیاب ہونے تک ہی اختیار کیا جا سکتا ہے۔

امریکہ میں اس وقت400,546 افراد کورونا سے متاثر ہیں اور12,857 ہلاک ہوچکےہیں۔ سب سے زیادہ ہلاکتیں نیویارک میں ہوئی ہیں جہاں وینٹی لیٹرز بھی کم پڑ گئےہیں۔

برطانیہ میں کورونا وائرس کے سبب 55,242 افراد متاثر اور6,159 ہلاک ہو چکے ہیں۔ طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ کورونا وائرس کی ویکسین دستیاب ہونے میں کم از کم 18 مہینے لگ سکتے ہیں۔

اس وبا کی وقتی روک تھام کےلیے ضروری ہے کہ جو لوگ اس بیماری (کووِڈ 19) سے صحت یاب ہوچکے ہیں، ان کا بلڈ پلازما شدید متاثرین کو لگا دیا جائے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ بلڈ پلازما کا استعمال صرف عارضی علاج کا درجہ رکھتا ہے کیونکہ اس میں موجود اینٹی باڈیز جلد ہی تحلیل ہوکر ختم ہوجائیں گی، لیکن ابھی ہمارے پاس اس سے بہتر کوئی حکمتِ عملی موجود نہیں۔


متعلقہ خبریں