عاطف اسلم کی اذان نے غیرمسلموں کو بھی اپنے سحر میں جکڑ لیا

عالمی شہریت یافتہ پاکستانی گلوکار عاطف اسلم نے اپنی خوبصورت آواز میں اذان دینے پر ہر طرف سے بےشمار داد و تحسین سمیٹی۔

عاطف اسلم کی دی گئی اذان نے جہاں ان کے مسلمان مداحوں پر رقت طاری کر دیا وہیں غیرمسلموں کو بھی اپنے سحر میں جکڑ لیا۔

سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر شیئر ہوتے ہی عاطف اسلم کی آواز میں ریکارڈ کی گئی اذان نہ صرف سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی بلکہ عوام کی جانب سے اسے خوب پذیرائی بھی ملی۔

یہ بھی پڑھیں: عاطف اسلم نے اپنی خوبصورت آواز میں اذان ریکارڈ کرا دی

ویڈیو شیئرنگ ایپلیکیشن یوٹیوب پر گلوکار کے غیرمسلم مداحوں نے بھی اذان کے لیے بے پناہ پسندیدگی کا اظہار کیا ہے۔

عاطف اسلم کی اذان نے غیرمسلموں کو بھی اپنے سحر میں جکڑ لیا

عاطف اسلم کے بھارتی مداح نے لکھا کہ میں ہندو ہوں لیکن اذان نے میرے دل کو چھو لیا ہے، اسے سن کر مجھے ایسا محسوس ہو رہا ہے جیسے میں جنت میں ہوں۔

عاطف اسلم کی اذان نے غیرمسلموں کو بھی اپنے سحر میں جکڑ لیا

مینک مودی نامی صارف نے لکھا کہ عاطف کی آواز میں اذان سن کر مجھ میں اردو سیکھنے کا شوق ہیدا ہوا ہے۔

عاطف اسلم کی اذان نے غیرمسلموں کو بھی اپنے سحر میں جکڑ لیا

ایک اور غیرمسلم مداح نے لکھا کہ اس اذان کی تعریف کے لیے میرے پاس صرف ایک ہی لفظ ہے’ماشااللہ‘۔

عاطف اسلم کی اذان نے غیرمسلموں کو بھی اپنے سحر میں جکڑ لیا

دپیکا نامی مداح نے لکھا کہ میرا تعلق بھارت سے ہے اور میں اردو نہیں سمجھ سکتی مگر اتنا ضرور کہوں گی کہ جب کوئی دل کی گہرائیوں سے خدا سے دعا کرتا ہے تو ایک جادوئی کیفیت طاری ہو جاتی ہے۔

عاطف اسلم کی اذان نے غیرمسلموں کو بھی اپنے سحر میں جکڑ لیا

بھارت سے ہی تعلق رکھنے والی شینا نے لکھا کہ میں ہندو ہوں اور جو دعا آپ نے پڑھی ہے مجھے اس دعا کا مطلب نہیں معلوم مگر اسے سنتے ہوئے میرے رونگٹے کھڑے ہو گئے۔

انہوں نے یہ بھی لکھا کہ آپ کی روح پرور آواز نے میرا دل چھو لیا ہے، خدا آپ کی دعا قبول فرمائے، آمین۔

متعلقہ خبریں