جہانگیر ترین کو مشورہ ہے پی ٹی آئی میں رہیں، شیخ رشید



اسلام آباد: وزیر ریلوے شیخ رشید نے جہانگیرترین کو پاکستان تحریک انصاف میں رہنے کا مشورہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ عمران خان کا نام پی ٹی آئی ہے اور اس کے بغیر کچھ نہیں۔

پریس کانفرنس کے دوران ان کا کہنا تھا کہ عمران خان نے کسی کو نہیں نکلا، کپتان نے صرف فیلڈنگ تبدیل کی ہے، جہانگیر ترین پی ٹی آئی کے اہم رہنما ہیں اور رہیں گے۔

شیخ رشید نے کہا میں نہیں سمجھتا جہانگیر ترین اور عمران خان میں فاصلے بڑھ جائیں گے، 25اپریل کو فرانزک رپورٹ آنے کے بعد معلوم ہوگا کون ملوث تھا۔

محکمہ ریلوے کے متعلق شیخ رشید نے بتایا کہ ملازمین کیلئے اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ مغلپورہ ورکشاپ میں10 ہزار ملازمین کام کرتے ہیں ۔ ورکشاپ میں کورونا کا ایک کیس سامنے آیا ہے جس کے بعد ملازمین کو 12 اپریل چھٹی دے دی گئی ہے۔ ریلوے ملازمین کو تنخواہیں وقت پر دیں گے۔
انہوں نے کہا کہ فی الحال ٹرینیں وزیراعظم کی ہدایت پر بند ہیں، لیکن اگر وہ حکم دیں تو 20 ٹرینیں چلا سکتی ہیں تاہم مال بردار گاڑیاں باقاعدگی سے چل رہی ہیں۔


متعلقہ خبریں