عوام کورونا کیخلاف بزدار حکومت کے اقدامات سے مطمئن ہیں، فیاض الحسن چوہان

جو رہی سو بے خبری رہی: فیاض الحسن چوہان نے قائم علی شاہ کو وزیراعلیٰ قرار دیدیا

لاہور: وزیر اطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ عوام کورونا وائرس کے خلاف عثمان بزدار حکومت کے اقدامات سے مطمئن ہیں۔

فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ بروقت حکومتی اقدامات سے کورونا کے پھیلاؤ کو محدود کیا گیا، صحت، تعلیم، روزگار سمیت تمام شعبے کورونا سے متاثر ہوئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ حکومت کا ریلیف پیکج کورونا سے متاثرہ تمام شعبوں کے لیے ہے۔

وزیر اطلاعات پنجاب کا کہنا تھا کہ طلبا کا تعلیمی سال ضائع ہونے سے بچانے کے لیے چینل کا آغاز کیا گیا۔

تفصیل پڑھیں: پنجاب میں کورونا کیسز کی مجموعی تعداد2030ہوگئی

فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب بزدار کی حکومت نے پرائیویٹ اسکولوں کو فیسوں میں کمی پر آمادہ کیا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ محکمہ صحت کو ہر قسم کی طبی، تکنیکی و مالی معاونت فراہم کی جا رہی ہے۔

وزیر اطلاعات پنجاب منفی پراپیگنڈہ کے باوجود عوام بزدار حکومت کے اقدامات پر مطمئن ہیں۔

خیال رہے کہ پاکستان میں کورونا وائرس کے سبب 58 افراد جاں بحق اور 4072 متاثر ہو چکے ہیں۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 208  نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

دستیاب اعداد و شمار کے مطابق پنجاب میں اس وقت کورونا کے 2030، سندھ 986 اور خیبرپختونخوا میں 527 کیسز رپورٹ ہوچکے ہیں۔

صوبہ بلوچستان میں 206 اور وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں 92 کورونا وائرس کے متاثرہ کیسز درج کیے گئے ہیں۔

ہم نیوز کے مطابق گلگت بلتستان میں 212 اور آزاد کشمیر میں 19 کورونا وائرس سے متاثرہ کیسز کا انداراج کیا جا چکا ہے۔ پاکستان میں مجموعی طورپر کورونا کے 467 مریض صحتیاب ہوئے ہیں۔

تفصیل پڑھیں: پنجاب میں سات گھنٹوں کے دوران کورونا کے 132 نئے کیسز رپورٹ

کورونا وائرس  سے سندھ میں 18، پنجاب16، خیبرپختونخوا 18، اسلام آباد1، بلوچستان 2 اور گلگت بلتستان میں 3 افراد جاں بحق ہو چکے ہیں۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق پاکستان میں کورونا کے 59  فیصد مریض بیرون ملک سے آئے ہیں اور 41 فیصد مقامی ہیں۔


متعلقہ خبریں