ایران میں کورونا سے مزید 131 افراد ہلاک


تہران: ایران میں کورونا وائرس سے مزید 131 افراد ہلاک ہوگئے جس کے بعد ملک بھر میں جاں بحق افراد کی تعداد 4 ہزار سے زائد ہوگئی۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق ایران میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 67 ہزار 286 ہوگئی ہے۔

خبررساں ایجنسی کے مطابق  ایران میں کورونا وائرس سے صحت یاب افراد کی تعداد 27 ہزار 39 ہوگئی ہے۔

مزید پڑھیں: کوروناوائرس کے سبب دنیا میں 83 ہزار سے زائد اموات

دنیا کے 209 ممالک میں کورونا کیسز14 لاکھ 86 ہزارسے تجاوز کر گئے ہیں جب کہ 83 ہزار 64 اموات ہوئی ہیں۔

کورونا سے متاثرہ 3لاکھ 8 ہزار 549 مریض صحت یاب ہوئے تاہم 47 ہزار915 متاثرہ افراد کی صحت تاحال تشویشناک ہے۔


متعلقہ خبریں