کورونا کو مذہب و مسلک کے ساتھ جوڑا نہیں جاسکتا، اسدقیصر

ای سی ایل

اسلام آباد: اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہا ہے کہ کورونا ایک انسانی المیہ ہے جس کومذہب و مسلک کے ساتھ جوڑا نہیں جاسکتا ہے۔ 

انہوں نے یہ بات کورونا وائرس سے متعلق اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی۔  اجلاس میں علماء، وفاقی وزراء، وزارت داخلہ سمیت دیگر اداروں کے افسران نے شرکت کی۔

اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کورونا وائرس کے حوالے سے علماٰء اور تبلیغی جماعت کے اکابرین کو اعتماد میں لیا۔

انہوں نے کہا کہ ہم سب کو متحد ہوکر موجودہ مشکل صورتحال سے نمٹنا ہوگا۔ ہمیں مل کر پاکستان کو ایک پر امن ملک بنانا ہے۔ تمام لوگوں کے برابر حقوق ہے۔ ریاست اپنی ذمہ داری پوری کرے گی۔ حکومت اورصوبوں میں کوآرڈی نیشن ضروری ہے۔

مزید پڑھیں: عوام کورونا کیخلاف بزدار حکومت کے اقدامات سے مطمئن ہیں، فیاض الحسن چوہان

اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے وزیرمذہبی امور نورالحق قادری نے کہا کہ لوگ شب برات کی عبادت اپنے گھروں پر کریں۔

وفاقی وزیر برائے انسداد منشیات شہریار آفریدی نے کہا کہ موجودہ صورت حال میں سب کو ایک ہونا ہوگا۔ وفاق حکومت صوبائی حکومتوں کے تعاون سے صورت حال پر قابو پانے کی کوشش کررہی ہے۔ امید ہے بہت جلد آزمائش سے نکل جائیں گے۔


متعلقہ خبریں