کورونا: تمام غیر ملکی افراد کے ویزے میں 30 اپریل تک توسیع


اسلام آباد: وزارت داخلہ نے کورونا وائرس کے پھیلاوُ کو روکنے کیلئے پاکستان میں موجود تمام غیر ملکی افراد کے ویزے میں 30 اپریل تک توسیع کردی ہے۔

وفاقی وزارت داخلہ کے مطابق فیصلہ لوگوں کے وسیع تر مفاد کو مدنظر رکھ کر کیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں: وزارت داخلہ کے افسران کومیڈیا سے رابطے اور سوشل میڈیا کے استعمال سے روک دیاگیا

وزارت داخلہ کے مطابق ویزا میں توسیع سے متعلق احکامات اور تفصیلات نادرا کی ویب سائٹ پر بھی میسر کر دی جائیں گی۔

وزارت داخلہ کا کہنا ہے کہ ویزے میں توسیع کے بعد امید ہے کہ تمام متعلقہ غیر ملکی افراد کو کسی قسم کی مشکل کا سامنا نہیں ہو گا۔

 


متعلقہ خبریں