آئندہ 3 روزمیں اسپتالوں کوحفاظتی سامان پہنچا دیا جائے گا،چیئرمین این ڈی ایم اے

چیئرمین این ڈی ایم اے: دورہ کراچی، اسپتالوں کی صورتحال کا جائزہ لیا

اسلام آباد: چیئرمین نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے ) جنرل محمد افضل نے بتایا ہے کہ آئندہ 3 روزمیں اسپتالوں کوحفاظتی سامان پہنچا دیا جائے گا۔

وزیراعظم عمران خان کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ صوبوں سےطبی عملے کیلئےحفاظتی کٹس کی درخواست آ رہی ہیں، پنجاب سے6 ہزارکٹس کی درخواست آئی تھی تاہم ہم نے 18 ہزار کٹس پہنچا دی ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ اس وقت 22 لیبارٹریز کام کر رہی ہیں،آج ایک لاکھ ٹیسٹنگ کٹس پہنچ جائیں گی،سندھ کو35 ہزارحفاظتی کٹس فراہم کریں گے۔

اپریل کے آخر تک کورونا متاثرین کی تعداد بڑھ سکتی ہے، وزیراعظم

انہوں نے کہا کہ انٹرنیشنل مارکیٹ میں وینٹی لیٹرز کی کمی ہے، ہمارے پاس آج 22 لیبارٹریز کام کر رہی ہیں جبکہ سندھ میں 4 اضافی مشینیں بھیج چکےہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ جمعہ کی رات کو 2 لاکھ 35 ہزارٹیسٹنگ کٹس مزید پہنچ رہی ہیں۔

اس سے قبل وزیراعظم عمران خان نے میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ احتیاط کریں توبڑے مسئلے سے بچ سکتے ہیں،جنہیں بیماری لگتی ان میں سے85 لوگوں کوخاص فرق نہیں پڑے گا۔وہ اسپتال جائےبغیربھی ٹھیک ہوجائیں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ ہر 100 میں سےایک یا دو افراد اس بیماری سےمر سکتے ہیں، کورونا سےمتاثرہ 4 سے5 فیصد افراد کو صرف اسپتالوں میں جانےکی ضرورت ہوتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ سب سےدرخواست کرتا ہوں،خدا کا واسطہ ہے غلط فہمی میں نہ پڑیں، پاکستان میں لوگ لاپرواہی کرنا شروع کر دیتےہیں۔

ان کا کہنا تھا  کہ ہر ملک میں کورونا وائرس کاپھیلاؤ مختلف ہے،کسی نوجوان کوبیماری لگی تو اس کےگھرمیں موجود بزرگوں کوخطرہ ہوسکتا ہے۔

وزیراعظم نے کہا کہ اپریل کےآخرتک کورونا متاثرین کی تعداد بڑھ سکتی ہے،تین ہفتے لاک ڈاؤن کا فیصلہ کیا تھا،جب ہم لاک ڈاؤن کریں گےتوغریب ترین طبقےپرکیا اثرات پڑیں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں 5 کروڑ افرادغربت کی لکیر سےنیچےہیں، ہم نےاسکول ،کالجز،جامعات کو بند کر دیا تھا، کورونا کیسزکی تعداد بڑھی توہمار ے پاس اتنےوینٹی لیٹرزنہیں ہیں کہ انکا علاج ہو سکے۔

انہوں نے کہا کہ دیہات میں ایگری کلچر سیکٹر پرکوئی لاک ڈاوَن نہیں ہوگا جبکہ  14 اپریل سے کنسٹرکشن سیکٹر کو کھولا جا رہا ہے۔


متعلقہ خبریں