بیرون ملک مقیم کئی پاکستانی وطن واپس آنا چاہتے ہیں، اسد عمر

وزیراعلیٰ سندھ وفاق کے ترقیاتی کاموں سے ناراض ہیں، اسد عمر

فائل فوٹو


اسلام آباد: وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اسد عمر نے کہا ہے کہ بیرون ملک مقیم کئی پاکستانیوں کی خواہش ہے کہ وہ اپنے وطن واپس آئیں۔

وزیراعظم بیرون ملک سے آنے والی پروازیں روکیں، راجہ فاروق حیدر

ہم نیوز کے مطابق انہوں نے کہا کہ پہلے ہفتے میں اسلام آباد پروازیں آرہی تھیں لیکن جب پہلی پرواز آئی تو کچھ مسائل بھی سامنے آئے۔

وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی نے کہا کہ بیرون ملک مقیم کئی پاکستانیوں کی نوکریں ختم ہو گئی ہیں تو وہ بھی وطن واپس آنے کے خوہش مند ہیں۔

23 مارچ کو وزیراعظم کے مشیر برائے قومی سلامتی معید یوسف نے بیرون ملک مقیم پاکستانیوں سے اپیل کی تھی کہ وہ آئندہ دو ہفتوں تک وطن واپس نہ آئیں۔

دو اپریل کو وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے بتایا تھا کہ حکومت نےحکومت نے دنیا بھر سے پاکستانیوں کو واپس لانے کا فیصلہ کیا ہے اور اس مقصد کے لیے  خصوصی پروازیں بھی چلائی جائیں گی۔

بیرون ملک محصور پاکستانیوں کے لیے ریلیف آپریشن شروع

ان کا کہنا تھا کہ بہت سےپاکستانی وطن واپس آنا چاہتے ہیں، اس بات کو مدنظر رکھتے ہوئے قومی رابطہ کمیٹی نے 17 پروازیں بحال کرنے کی منظوری دی ہے۔

وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود کا کہنا تھا کہ ہم ان پاکستانیوں کو بتدریج واپس لائیں گے لیکن ہماری پہلی ترجیح ٹرانزٹ میں پھنسے پاکستانیوں کو وطن واپس لانا ہے۔

وزیرخارجہ نے کہا تھا کہ دوسری ترجیح وہ پاکستانی ہیں جن کے ویزے ایکسپائر ہو چکے ہیں اور تیسری ترجیح بیرون ملک مقیم پاکستانیوں سمیت زیر تعلیم طلبہ ہیں۔

عراق میں پھنسے136پاکستانی وطن واپس پہنچ گئے

حکومت نے اس فیصلے کے بعد بتدریج بیرون ملک پھنسے ہوئے پاکستانیوں کو واپس لانے کے لیے خصوصی پروازیں چلائی ہیں اور انہیں وطن لانے کا سلسلہ شروع کیا گیا ہے۔


متعلقہ خبریں