کراچی میں لاک ڈاوُن پر سختی سے عمل درآمد کرانے کا فیصلہ


کراچی: سندھ حکومت کا کورونا وائرس کے خدشے کے پیش نظر کراچی میں لاک ڈاؤن پر سختی سے عمل درآمد کرانے کا فیصلہ کیا ہے۔

حکومتی احکامات پر عمل درآمد کرنے کے لیے پولیس نے شہر کے مختلف قبرستانوں کی جانب جانے والے سڑکوں پر ناکہ بندی شروع کردی ہے۔

لاک ڈاوُن پر عمل درآمد کرانے کے لیے شاہراہ قائدین پربھی ایس ایس یو، ٹریفک پولیس اور ڈسٹرکٹ پولیس کی نفری تعینات کردی گئی ہے۔

مزید پڑھیں: سندھ: 14 اپریل کےبعد لاک ڈاؤن میں نرمی کا امکان

اسی طرح طارق روڈ قبرستان، شاہراہ فیصل اور سوسائٹی آفس جانے والی سڑک بند کردی گئی ہے۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ احکامات کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی ہوگی۔


متعلقہ خبریں