کے پی: اسپتالوں میں ضروری او پی ڈیز کھولنے کی ہدایت

کورونا میں اضافہ: خیبر پختونخوا حکومت کا اپوزیشن کو صورتحال سے آگاہ کرنے کا فیصلہ

پشاور: صوبہ خیبرپختونخوا (کے پی) میں تمام اسپتالوں کو ضروری او پی ڈیز کھولنے کے احکامات جاری کردیے گئے ہیں۔

کورونا کے علاج کیلئے پیسو امیونائزیشن طریقہ استعمال کرنے کی اجازت

ہم نیوز کے مطابق کے پی حکومت نے اس ضمن میں باقاعدہ نوٹی فکیشن جاری کردیا ہے جس میں ہدایت کی گئی ہے کہ تمام اسپتالوں میں ضروری او پی ڈیز کھولی جائیں۔

صوبائی حکومت کی جانب سے جاری کردہ نوٹی فکیشن میں اسپتالوں کی انتظامیہ کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ تمام آنے والے مریضوں، ان کے تیمارداروں اور اسپتال کے عملے کی اسکریننگ کو ہر قیمت پر یقینی بنائے۔

ہم نیوز کے مطابق صوبہ خیبرپختونخوا میں محکمہ صحت نے جو نوٹی فکیشن جاری کیا ہے وہ سپریم کورٹ آف پاکستان کے احکامات پر جاری کیا گیا ہے۔

کورونا کے دوران ذہنی صحت کا خیال کیسے رکھا جائے؟

31 مارچ 2020 کو خیبرپختونخوا میں کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے صوبے کے تمام اسپتالوں میں او پی ڈیز بند کردی گئی تھیں۔

کے پی حکومت کی جانب سے جاری کردہ اعلامیہ میں کہا گیا تھا کہ صوبے کے تمام اسپتالوں میں او پی ڈیز 13 دن کے لیے بند کردی گئی ہیں۔

کورونا وائرس، ینگ ڈاکٹرز نے پمز اسپتال کی او پی ڈی میں کام کرنے سے انکار کر دیا

صوبائی حکومت کے جاری کردہ اعلامیہ میں واضح کیا گیا تھا کہ اس اقدام کو مقصد کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنا ہے۔


متعلقہ خبریں