اسلام آباد کے پرائیویٹ اسکولز کو فیس میں 20 فیصد رعایت دینے کی ہدایت


اسلام آباد: پرائیویٹ ایجوکیشنل انسٹی ٹیوشنز ریگولیٹری اتھارٹی (پیرا) نے وفاق کے تمام نجی تعلیمی اداروں کو 20 فیصد فیس معافی کی ہدایت کردی ہے۔

دو مہینے کی فیس کم کرنے کے حوالے سے پرائیویٹ ایجوکیشنل انسٹی ٹیوشنز ریگولیٹری اتھارٹی نے مراسلہ جاری کر دیا ہے۔

مزید پڑھیں: پرائیویٹ اسکول مالکان کا فیسوں میں کمی سے انکار

پیرا نے اسلام آباد کے تمام نجی تعلیمی اداروں کو ہدایت کی ہے کہ اپریل اور مئی کی فیسوں میں 20 فیصد رعایت دی جائے۔

پیرا نے پرائیویٹ اداروں کو ہدایت کی ہے کہ فیس ماہانہ بنیادوں پر وصول کی جائے اور پہلے سے جاری چالان واپس لیے جائیں۔


متعلقہ خبریں