فیکٹریوں سے ملازمین کی برطرفی پر سندھ حکومت برہم


اسلام آباد: کراچی سمیت صوبے بھر کی فیکٹریوں سے ملازمین کی برطرفی پر سندھ حکومت نے سخت برہمی کا اظہار کیا ہے۔

محکمہ محنت سندھ  نے ایمپلائز فیڈریشن آف پاکستان کے نام لکھے گئے خط میں لاک ڈاوَن کے دوران ملازمت سے نکالے گئے تمام مزدور بحال کرنے کے احکامات جاری کردیے۔

محکمہ محنت سندھ نے صنعت کاروں کو ملازمین کی بحالی اور تنخواہوں کے اجرا کے بھی احکامات جاری کردیے۔

مزید پڑھیں: کیمیکل فیکٹری میں گیس لیکج ، 150 سے زائد ملازمین اسپتال داخل

محکمہ محنت سندھ نے خط میں لکھا ہے کہ سندھ میں ملازمین کو فیکٹریوں سے نکالے جانے کی متعدد شکایات موصول ہوئی ہیں۔

خط میں کہا گیا ہے کہ صنعت کار اور فیکٹری مالکان ملازمین کو بحال کریں اور واجبات اور تنخواہیں بھی ادا کریں۔


متعلقہ خبریں