پنجاب کے سرکاری اور نجی اسپتالوں کی اوپی ڈیز کھولنے کا فیصلہ


اسلام آباد: سپریم کورٹ کےحکم پر پنجاب کےسرکاری اورنجی اسپتالوں کی اوپی ڈیز کھولنے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے۔

اس ضمن میں محکمہ اسپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر نےپنجاب ہیلتھ کئیرکمیشن کےسی ای او کو مراسلہ جاری کر دیا ہے۔

مراسلے کے مطابق تمام سرکاری اورنجی اسپتال اپنی او پی ڈیز فوری بحال کریں، اسپتالوں میں کورونا وائرس کےعلاوہ بھی تمام مریضوں کوچیک کیاجائے۔

مراسلے میں بتایا گیا ہے کہ اسپتالوں کی اوپی ڈیزمیں حفاظتی انتظامات کو یقینی بنایاجائے۔

دوسری جانب صوبہ خیبرپختونخوا (کے پی) میں تمام اسپتالوں کو ضروری او پی ڈیز کھولنے کے احکامات بھی جاری کردیے گئے ہیں۔

کورونا کے علاج کیلئے پیسو امیونائزیشن طریقہ استعمال کرنے کی اجازت

کے پی حکومت نے اس ضمن میں باقاعدہ نوٹی فکیشن جاری کردیا ہے جس میں ہدایت کی گئی ہے کہ تمام اسپتالوں میں ضروری او پی ڈیز کھولی جائیں۔

صوبائی حکومت کی جانب سے جاری کردہ نوٹی فکیشن میں اسپتالوں کی انتظامیہ کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ تمام آنے والے مریضوں، ان کے تیمارداروں اور اسپتال کے عملے کی اسکریننگ کو ہر قیمت پر یقینی بنائے۔

ہم نیوز کے مطابق صوبہ خیبرپختونخوا میں محکمہ صحت نے جو نوٹی فکیشن جاری کیا ہے وہ سپریم کورٹ آف پاکستان کے احکامات پر جاری کیا گیا ہے۔

کورونا کے دوران ذہنی صحت کا خیال کیسے رکھا جائے؟

31 مارچ 2020 کو خیبرپختونخوا میں کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے صوبے کے تمام اسپتالوں میں او پی ڈیز بند کردی گئی تھیں۔

کے پی حکومت کی جانب سے جاری کردہ اعلامیہ میں کہا گیا تھا کہ صوبے کے تمام اسپتالوں میں او پی ڈیز 13 دن کے لیے بند کردی گئی ہیں۔

کورونا وائرس، ینگ ڈاکٹرز نے پمز اسپتال کی او پی ڈی میں کام کرنے سے انکار کر دیا

صوبائی حکومت کے جاری کردہ اعلامیہ میں واضح کیا گیا تھا کہ اس اقدام کو مقصد کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنا ہے۔


متعلقہ خبریں