کورونا: امید ہے حکومت بھرپور اقدامات اٹھائے گی، چیف جسٹس

سپریم کورٹ: اسحاق ڈار کے اثاثے منجمد کرنے اور اشتہاری قرار دینے کیخلاف درخواست سماعت کیلئے مقرر

فوٹو: فائل


اسلام آباد: چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس گلزار احمد نے حکومت کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے امید ظاہر کی ہے کہ حکومت وبا سے نمٹنے کے لیے بھرپور اقدامات اٹھائے گی۔

کورونا وائرس: سپریم کورٹ کا حکومتی اقدامات پر نظر رکھنےکا فیصلہ

ہم نیوز کے مطابق یہ بات ایک اعلامیہ میں بتائی گئی ہے۔ اعلامیہ چیف جسٹس آف پاکستان کی زیر صدارت پانچ جج صاحبان کو ان چیمبر کورونا وائرس سے بچاؤ کے لیے اٹھائے جانے والے حکومتی اقدامات پر تفصیلی بریفنگ کے بعد جاری کیا گیا ہے۔

اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ سپریم کورٹ آف پاکستان کے سربراہ چیف جسٹس گلزار احمد نے اوپی ڈیز کی بندش اورکورونا ٹیسٹ کرنے کی صلاحیت سے متعلق استفسار کیا۔

ملک کے 136 اسپتالوں میں 3300 وینٹی لیٹرز موجود ہیں، جنرل افضل

وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا نے گوش گزار کیا کہ ملک کے تمام اسپتالوں کی ایمرجنسی سروس 24 گھنٹے کھلی ہوئی ہے اورنجی اسپتالوں کو لاک ڈاؤن کے دوران امور کی انجام دہی سے نہیں روکا گیا ہے۔

ہم نیوز کے مطابق جاری اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ وزیراعظم کے معاون خصوصی نے کورونا وائرس سے نمٹنے کے لیے تمام حکومتی اقدامات سے آگاہ کیا اور جج صاحبان کو مستقبل کی منصوبہ بندی کی بابت بھی بتایا۔

ڈاکٹر ظفر مرزا نے معزز جج صاحبان کو بتایا کہ نجی اسپتالوں کو تجویز دی گئی ہے کہ صحت سے متعلق عالمی ادارہ صحت کے پروٹوکول کو پورا کریں۔

احساس پروگرام کے تحت مالی امداد آج شروع کی جائے گی

وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے صحت نے بتایا کہ بیرون ملک سے آنے والے مسافروں کو قرنطینہ سنٹرز میں رکھا جاتا ہے۔ انہوں نے گوش گزار کیا کہ طبی عملے کی روزآنہ کی بنیاد پر تربیت کی جارہی ہے۔

ہم نیوز کے مطابق چیئرمین این ڈی ایم اے لیفٹیننٹ جنرل محمد افضل نے معزز جج صاحبان کو وینٹی لیٹرز، طبی آلات اور حفاظتی انتظامات کے حوالے سے بریفنگ دی۔

عدالت میں ڈاکٹرظفر مرزا کی اہلیت پر سوال

چیئرمین این ڈی ایم اے نے سپریم کورٹ کے جج صاحبان کو بتایا کہ کورونا کی تشخیص کے لیے مزید لیبارٹریاں بنائی جارہی ہیں۔

ہم نیوز کے مطابق احساس پروگرام کی سربراہ ثانیہ نشتر نے بھی سپریم کورٹ میں حکومتی اقدامات پر بریفنگ دی۔

اعلامیہ کے مطابق ثانیہ نشتر نے بریفنگ میں بتایا کہ کورونا وائرس کے سبب معاشی سرگرمیاں معطل ہوئی ہیں۔ انہوں نے گوش گزار کیا کہ حکومت نے ایک کروڑ20 لاکھ خاندانوں کو 12 ہزار روپے دینے کا پروگرام شروع کیا ہے۔

کورونا: پاکستان میں اموات کی شرح 1.4 ہے، ظفر مرزا

ثانیہ نشتر نے معزز جج صاحبان کے گوش گزار کیا کہ احساس پروگرام کے تحت مالی مدد بائیو میٹرک نظام کے تحت دی جائے گی۔ انہوں نے بتایا کہ مالی مدد کرتے وقت حفاظتی تدابیر کو مد نظر رکھا جائے گا۔

اعلامیہ کے مطابق چیف جسٹس آف پاکستان نے حکومتی اراکین کا تفصیلی بریفنگ دینے پر شکریہ ادا کیا اور حکومت کے لیے نیک خواہشات کا بھی اظہار کیا۔


متعلقہ خبریں