ناقص انتظامات: گلگت ایئرپورٹ پر تعینات پی آئی اے کا عملہ معطل


اسلام آباد: کورونا وائرس کے خدشے کے پیش نظر گلگت ایئر پورٹ پر غیرتسلی بخش انتظامات کرنے پر قومی ایئر لائن ( پی آئی اے)  کے عملے کو معطل کردیا گیا ہے۔

پی آئی اے کے چیف ایگزیکٹو آفیسر نے پائلٹ اور میزبانوں کی جانب سے شکایت کا نوٹس لیتے ہوئے گلگت ایئرپورٹ پرتعینات پی آئی اے کے عملے کومعطل کردیا ہے۔ معطل ہونےوالوں میں فلائٹ کچن انچارج، پروکیورمنٹ انچارج اورمیڈیکل کاعملہ شامل ہے۔

مزید پڑھیں: پی آئی اے کی خصوصی پرواز برطانیہ روانہ

سی ای او پی آئی اے نے واقعےکی اعلیٰ سطح کی تحقیقات کے لیے ٹیم تشکیل دے دی ہے۔

ذرائع کے مطابق فضائی میزبانوں کو پھٹی ہوئی کٹس اوراین 95 کے بجائےغیرمعیاری ماسک دیےگئے تھے۔ طیارے کی غیرمعیاری ڈس انفیکشن اورصفائی پرپائلٹ نے ڈی بریفنگ نوٹ لکھا تھا۔


متعلقہ خبریں