اسلام آباد، انتظامیہ نے پوسٹل اور کوریئر سروس پر پابندی ختم کر دی


اسلام آباد:  وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کی ضلعی انتظامیہ نے پوسٹل اور کوریئر سروس پر پابندی ختم کر دی ۔

ڈی سی اسلام آباد حمزہ شفقات کے مطابق کوریئر سروسز برانچز ضلعی انتظامیہ کی ایس او پیزکے مطابق کام کریں گی، اجازت نامہ کو ایس او پیز سے مشروط کیا گیا ہے۔

ڈی سی کا کہنا تھا کہ پوسٹل اور کوریئر سروس کو دفاتر میں پبلک ڈیلنگ کی اجازت نہیں ہو گی ،پوسٹل اور کوریئر سروس کے عملہ کو گھر، گھر ترسیل کی اجازت ہو گی۔

خیال رہے کہ اسلام آباد کی انتظامیہ شہریوں کی سہولیت کے لیے آن لائن پیمنٹ اور منی چینجر شاپ 5دن کھلی رکھنے کا اعلان کیا تھا۔

آئن لائن پیمنٹ اور منی چینجر شاپ صبح 8 سے رات 9 بجے تک کھلی رہیں گی۔

ڈپٹی کمشنر (ڈی سی) اسلام آباد حمزہ شفقات کا کہنا ہے کہ شہریوں کو رقم کی منتقلی اور وصولی میں مشکلات کا سامنا تھا، شہریوں کی مشکلات کو مدنظر رکھتے ہوئے یہ فیصلہ کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: اسلام آباد پولیس کا تھیلیسمیا کے مریضوں کیلئے خون کا عطیہ

حمزہ شفقات کا یہ بھی کہنا تھا کہ دکانوں پرکورونا سے بچاوَ کے لیے حفاظتی اقدامت پر عمل درآمد ہوگا۔


متعلقہ خبریں