’10 اپریل سے پاکستان سے ٹرک، کنٹینر افغانستان جاسکیں گے’


اسلام آباد: پاکستان نے کہا ہے کہ کورونا لاک ڈاوُن کے باوجود طورخم اور چمن بارڈرز کراسنگ سے ٹرک اور کنٹینر افغانستان جاسکیں گے۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق افغانستان کی درخواست پر کارگو ٹرکوں کو نقل و حمل کی اجازت دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

دفتر خارجہ سے جاری بیان کے مطابق 10 اپریل سے ٹرک ہفتے میں تین دن افغانستان جاسکیں گے۔ ٹرک اور کنٹینر ہر سوموار، بدھ اور جمعہ کو بارڈر کراس کرسکیں گے۔

مزید پڑھیں: طورخم بارڈر یک طرفہ طورپرکھول دیا گیا

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق فیصلہ دونوں اطراف کے حکام کے درمیان مشاورت سے کیا گیا ہے۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ پاکستان اپنے افغان بھائیوں سے مکمل اظہار یکجہتی کرتا ہے۔


متعلقہ خبریں