شب برات پہ عبادت گھروں میں رہ کر کریں، بلاول بھٹو زرداری

بلاول بھٹو: پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ مسترد

کراچی: چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے عوام الناس سے اپیل کی ہے کہ آج شب برات کے موقع پر اپنے گھروں میں رہ کرعبادت کریں۔

حکومت سندھ نے شب برات کے اجتماعات پر پابندی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا

ہم نیوز کے مطابق پی پی کے چیئرمین نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ’ٹوئٹر‘ پر جاری کردہ اپنے ایک ویڈیو پیغام میں کہا ہے کہ آج اللہ تعالیٰ سے دعا کریں کہ وہ پاکستان کو اس مشکل وقت سے نکالیں۔

بلاول بھٹو زرداری نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ اللہ تعالیٰ سے دعا کریں کہ وہ اس وبا کا مقابلہ کرنے کی ہمیں طاقت اورہمت دیں۔

ویڈیو پیغام میں انہوں نے لوگوں کو تلقین کی کہ گھروں میں رہ کر عبادت کرنے سے آپ دوسروں کی زندگیوں کا بھی تحفظ کریں گے۔

شبِ برات پر قبرستان جانے کی اجازت نہیں، مرتضیٰ وہاب

عالمی وبا قرار دیے جانے والے کورونا وائرس کی وجہ سے امسال شب برات کے موقع پرحکومت اور علمائے کرام نے عوام الناس سے اپیل کی ہے کہ وہ عبادت، ریاضت اور تسبیحات کا اہتمام اپنے گھروں پہ کریں اور قبرستانوں میں بھی جانے سے اجتناب برتیں۔


متعلقہ خبریں