پاکستان، دفتر خارجہ میں بڑے پیمانے پر تبادلے و تقرریاں

فائل فوٹو


اسلام آباد: وزارت خارجہ نے بیرون ملک قائم پاکستانی سفارتخانوں اور قونصل خانوں میں بڑے پیمانے پر تقرریاں و تبادلے کردیے ہیں۔ تمام تقرریاں و تبادلے گریڈ 19 اور گریڈ 18 کے افسران کے ہوئے ہیں۔

ہم نیوز کے مطابق گریڈ 19 کے حامد رضا وٹو کو پریس قونصلر اوٹاوا، کینیڈا تعینات کیا گیا ہے جب کہ دانیال گیلانی کو پریس قونصلر پیرس، فرانس متعین کیا گیا ہے۔

داؤد احتشام پریس قونصلر برسلز، شازیہ سراج پریس قونصلر دبئی اور محمد سلیم پریس قونصلر سنگاپورنامزد ہوئے ہیں۔

ہم نیوز کے مطابق فرخ رفیق پریس قونصلر ٹوکیو، جاپان اور حمزہ گیلانی پریس قونصلر جدہ، سعودی عرب کی ذمہ داریاں نبھائیں گے۔

وزارت خارجہ نے گریڈ 18 سے تعلق رکھنے والے پانچ افسران کو بیرون ملک پریس اتاشی کی ذمہ داریاں بھی تفویض کی ہیں۔

ہم نیوز کے مطابق جمیل احمد پریس اتاشی نئی دہلی، بھارت، ملیحہ شاہد پریس اتاشی واشنگٹن، امریکہ، سائرہ رضا پریس اتاشی بیجنگ، چین اورفیصل الیاس پریس اتاشی قاہرہ، مصرتعینات کیے گئے ہیں۔

دفتر خارجہ میں گریڈ 18 کی آفیسر کلثوم قیصرکوپریس اتاشی سری لنکا متعین کیا گیا ہے۔


متعلقہ خبریں