بلوچستان میں کورونا کے مزید 2 کیسز سامنے آگئے

فوٹو: فائل


کوئٹہ: بلوچستا ن میں کورونا وائرس کے مزید 2 کیسز سامنے آگئے، جس کے بعد صوبے میں مریضوں کی مجموعی تعداد 204 ہوگئی۔

ترجمان بلوچستان حکومت لیاقت شاہوانی کے مطابق مقامی طور پرکورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 71 ہوگئی ہے، جبکہ 76 مریض صحت یاب ہونے کے بعد اسپتال سے ڈسچارج ہوچکے ہیں۔

مزید پڑھیں: پاکستان میں کورونا سے 58 افراد جاں بحق، 4183 متاثر

خیال رہے کہ پاکستان میں کورونا وائرس کے سبب اب تک 58 افراد جاں بحق اور 4183 متاثر ہو چکے ہیں۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 208  نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔


متعلقہ خبریں